گاڑیوں
کی قیمتوں میں اضافہ، معیار میں کمی ، صارفین پریشان
گاڑیوں
کی فروخت اور قیمتوں میں اضافہ کے باوجود صارفین ان
کے معیار اور کارکردگی میں کمی کی شکایت کرتے نظر آتیہیں،
تاہم کوئی اور متبادل نہ ہونے کی وجہ سے مجبور ہیں۔رواں
مالی سال کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں چوبیس فیصد کا
اضافہ ہوا۔ تاہم کمپنیوں کے منافع کے ساتھ صارفین کی
شکایات میں بھی اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے۔ نئی گاڑیوں
کی انجئیرنگ اس قدر ناقص ہے کہ کچھ ہی دنوں کے بعد مکینک
کی ضرورت پڑ جاتی ہے۔رواں مالی سال کے دوران پاک سوزوکی
کی مجموعی سیل اڑتیس فیصد، ہنڈا کی چودہ فیصد جب کہ
ٹویوٹا کی سات فیصد بڑھ گئی ہے، ناقص مٹیریل کے استعمال
کے باوجود ان کی قیمتیں کم نہیں ہورہیں۔
کپاس کی قیمت میں کمی کارجحان برقرار
ملک
بھر میں کپاس کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار ہے۔ پاکستان
کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو ممبر احسان الحق
نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ پنجاب میں کپاس کی فی
من قیمت مزید سو روپے کمی سے پانچ ہزار تین سو اور سندھ
میں د وسو روپے کمی سے پانچ ہزار ایک سو روپے کی سطح
پر آ گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران
کپاس کی قیمت میں آٹھ سو روپے فی من کی کمی آ چکی ہے۔
ایف بی آر اور سندھ بورڈ آف ریونیو میں معاہدہ
فیڈرل
بورڈ آف ریونیو نے سندھ ریونیو بورڈ کے خدمات پر سیلز
ٹیکس دہندگان کو ایکٹیو ٹیکس لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ
کر لیا۔ ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور سندھ
بورڈ آف ریونیو کے درمیان ایک معاہدہ ہوا ہے ، جس کے
تحت سندھ ریونیو بورڈ میں خدمات پر سیلز ٹیکس کے گوشوراے
جمع کرانے والے ٹیکس دہندگان کی الیکٹرونک امیج کی کاپی
ایف بی آر کو دی جائے گی ۔ اور سندھ کے خدمات پر سیلز
ٹیکس کے گوشوارے داخل کرانے والے ٹیکس دہندگان کو ایف
بی آر ایکٹیو ٹیکس لسٹ میں شامل کر لے گا۔ ذرائع کا
کہنا ہے کہ سندھ کے چند ٹیکس دہندگان نے خدمات پر سیلز
ٹیکس ایف بی آر کو غلطی سے جمع کرادیا ہے۔ جس پر ایف
بی آر نییہ رقم جلد متعلقہ اکانٹ میں منتقل کرنے کی
یقین دہانی کرائی ہے۔
سونا ایک ہفتے کے دوران 1050روپے فی تولہ سستا ہو گیا
ملک
بھر میں سونے کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران ایک ہزار
پچاس روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اس کمی کے بعد سونے
کی فی تولہ قیمت ستاون ہزار روپے سے گر کر پچپن ہزار
نو سو پچاس روپے کی سطح پر آ گئی۔دس گرام سونے کی قیمت
میں اس دوران نو سو روپے کمی ہوئی اور یہ سینتالیس ہزار
نو سو ستاون روپے ہو گئی۔ ٹریڈرز کا کہنا ہے کہ بین
الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کی وجہ سے
پاکستان میں بھی یہ سستا ہو ا ہے۔
اس ہفتے کراچی اسٹاک میں کاروباری سرگرمیاں ماند رہیں
کراچی
اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں اس ہفتے بھی بدستور
ماند رہیں اور انڈیکس بھی مندی کا شکار رہا۔ ملک میں
جاری سیاسی غیر یقینی صورتحال پر کراچی اسٹاک مارکیٹ
میں سرمایہ کاروں کی جانب سے کاروبار میں دلچسپی نہیں
دیکھی گئی۔ ساتھ ہی آئندہ مانیٹری پالیسی میں ڈسکانٹ
ریٹ کے حوالے سے توقعات، آئی ایم ایف کی جانب سے توانائی
کے بحران کے باعث پاکستان کو درپیش معاشی مسائل کے حوالے
سے رپورٹ اور کمزور معاشی اعدادو شمار کا مارکیٹ پر
منفی اثر دیکھا گیا۔ جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی
جانب سے سیلنگ پریشر آیا۔ اس طرح ہفتے کے اختتام پر
کے ایس ای ہنڈرڈ اندیکس دو سو نوے پوائنٹس کم ہو کر
گیارہ ہزار چھ سو اڑتالیس پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ
کے اوسط یومیہ کاروباری حجم میں سترہ فیصد کمی ہوئی۔
اور یہ تین کروڑ چوالیس لاکھ شیئرز رہا۔ ساتھ ہی مارکیٹ
کا مجموعی سرمایہ پینتیس ارب پچاسی کروڑ ڈالر سے گر
کر چونتیس ارب نواسی کروڑ ڈالرز پر آگیا۔ ماہرین کا
کہنا ہے کہ ملکی معاشی اعدادو شمار اور سیاسی غیر یقینی
کی وجہ کے باعث آئندہ ہفتے بھی مارکیٹ دبا کا شکار رہے
گی۔ تاہم آئندہ مانیٹری پالیسی میں ڈسکانٹ ریٹ کے حوالے
سے کوئی مثبت پیش رفت پر مارکیٹ میں بہتری دیکھی جاسکتی
ہے۔
پاکستانی مارکیٹوں سے غیر ملکی سرمائے کا انخلا جاری
سیاسی
اور معاشی حالات میں ابتری کی وجہ سے پاکستانی مارکیٹوں
سے غیر ملکی سرمائے کے انخلا کا سلسلہ اس ہفتے بھی جاری
رہا تاہم پاکستانی سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں
کا رویہ مثبت رہا۔پیر سے ہفتے کے دوران غیرملکی سرمایہ
کاروں نے مارکیٹ سے اڑتیس لاکھ ڈالر نکال لئے ۔ دوسری
جانب مقامی سرمایہ کاروں نے بائیس لاکھ ڈالر کی خریداری
کی ۔ بینک اور مالیاتی اداروں کی جانب سے بھی چار لاکھ
پچیس ہزار ڈالر کی مجموعی خریداری کی گئی۔
انٹربینک
مارکیٹ:ڈالرتاریخ میں پہلی بار88روپےسے تجاوزکرگیا
انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر تاریخ
میں پہلی بار اٹھاسی روپے کی سطح عبور کر گیا ہمنی مارکیٹ
ڈیلرز کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں آج ٹریڈنگ کے دوران
ڈالر کی قیمت خرید اٹھاسی روپے دو پیسے اور قیمت فروخت
اٹھاسی روپے دس پیسے رہی۔ڈیلرز کا کہنا تھا کہ بیرونی
ادائیگیوں کے لئے ڈالر کی طلب بڑھنے کی وجہ سے روپیہ
دباو میں ہے اور اس کی قدر میں مسلسل کمی کا رجحان ہے۔
سونا
ایک ہفتے کے دوران 1050روپے فی تولہ سستا ہو گیا
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران ایک
ہزار پچاس روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اس کمی کے بعد
سونے کی فی تولہ قیمت ستاون ہزار روپے سے گر کر پچپن
ہزار نو سو پچاس روپے کی سطح پر آ گئی۔دس گرام سونے
کی قیمت میں اس دوران نو سو روپے کمی ہوئی اور یہ سینتالیس
ہزار نو سو ستاون روپے ہو گئی۔ ٹریڈرز کا کہنا ہے کہ
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کی وجہ
سے پاکستان میں بھی یہ سستا ہو ا ہے۔
|