امن و بھائی
چارگی ہمارا نصب العین
امن
کا پیغا م پوری دنیا میں عام کرنے کے لئے سماجی و صحافتی
تنظیموں کا مشترکہ پلیٹ فارم جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے انسان
ترقی کی منازل طے کرتا ہوا دنیا کی تمام حدود پاس کرتا ہوا
،انسانی زندگی کو در پیش چھوٹی بڑی تمام رکاوٹوں کا سدباب
کرتا ہوا ،انتہائی تیز رفتاری سے اپنی منزل کی جانب رواں
دواں ہے آج جدید ٹیکنالوجیز کا دور دورہ ہے ! فاصلے سمٹ
چکے ہیں ہزار وں لاکھوں میل کی مسافتیں صرف چند گھنٹوں میں
طے کر لی جاتی ہیں ۔دنیا کی ہزاروں میل پر پھیلی ہوئی دوریاں
سمٹ چکی اور انسانی دماغ نے ہزاروں میل پر مبنی روابط کو
صرف چٹس سے کنکٹ کر دیا ہے غرض یہ ہے کہ لاکھوں میل کے طول
و عرض پر پھیلی ہوئی دنیا میں تقریبا ًآج کوئی چیز ناممکن
نہیں ہے اور حضر ت انسان نے تقریباً دنیا کو اپنی دماغی
صلاحیتوں کے بل بوتے پر تسخیر کر لیا ہے ،جدید ٹیکنالوجیز
کی مدد سے دنیا کو خوب سے خوبتر سجایا ۔ اور سنوارا جا رہا
ہے ،خوبصورتی خود اس موجودہ دنیا کی چمک دمک دیکھ کر شرما
رہی ہے ۔
لیکن ؟
”صدا افسوس “
ذہین ترین و قابل ترین انسانی دماغوں سے ترتیب شدہ جدید
ترین سہولتوں سے آراستہ یہ دنیا ۔
حضرت انسان کی باہمی چپقلش کا شکار ہے ،انسان کی اپنی بنائی
ہوئی قوموں ،قبیلوں ،مملکتوں کے درمیان ذہنی ہم آہنگی باہمی
یگانگت بھائی چارگی اور ایک دوسرے کے کام نہ آنے کا فقدان
ہے ۔
کاش اس دنیا کو تسخیر کر گزرنے والے انسانی دماغ کوئی ایسا
فارمولا بھی تیار کرتے کہ جس کی مدد سے اس پوری دنیا سے
دہشت گردی کا خاتمہ کر کے ایک جنت نما خوبصورت ترین پر امن
دنیا کا قیام یقینی بنایا جا سکے ۔یہ اس ہی وقت ممکن ہے
کہ جب انسانی دماغ جدید ٹیکنالوجیز کے صرف مثبت استعمال
پر توجہ دیں اور تمام منفی ٹیکنالوجیز سے توجہ دیں اور تمام
منفی ٹیکنالوجیس سے توجہ ہٹا لیں ۔کیونکہ ماضی کے چند سالوں
پر مشتمل عشرے ہمارے سامنے ٹیکنالوجیز کے منفی استعمال کی
کھلی مثال پیش کرتے ہیں ۔اس لئے ان سارے حالات کا بغور جائزہ
لیتے ہوئے ایک ترقی پذیر ملک سے تعلق رکھتے ہوئے انتہائی
محدود و سائل کی مدد سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے
والے ہم چند نوجوانوں سے بزروگوں کے تجربہ اور مشوروں کی
روشنی میں ایک ایسے ادارہ کے قیام کا فیصلہ کر لیا ہے ۔کہ
جو پوری دنیا کی انسانیت کے مابین باہمی بھائی چارگی کے
فروغ کو یقینی بنائے گا جدید ٹیکنالوجیزکی مدد اور پرنٹ
اور الیکٹرونک میڈیا کے ذریعے انفارمیشن ٹیکنالوجی ،کمپیوٹر
ویب سائیث مثبت سرگرمیوں کا آغاز کرتے ہوئے انتہائی تیز
رفتاری کے ساتھ انتہائی مردو ار لائحہ عمل ترتیب دیا جس
کے تحت سب سے پہلے مرحلے میں ۔
٭پوری دنیا میں بئن الا قوامی سطح پر اقوام متحدہ کے جھنڈے
تلے سینکڑوں عالمی ایام مختلف حوالوں سے کافی جوش و خروش
سے منائے جاتے ہیں ان خصوصی مواقعے پر مختلف سپلیمنٹس اجراءیقینی
بنایا جائے گا ۔
٭مختلف ملکوں کے قومی دن کے حوالے سے سپلیمنٹس جاری کئے
جائیں گے ۔
٭دنیا کی تمام زبانوں سے متعلق خصوصی سپلیمنٹس ترتیب دیئے
جائیں گے ۔
٭دنیا کے مختلف مذاہب پر سپلیمنٹس کا اجراءہوگا ۔
٭دنیا کے مختلف VIPs کے لئے ہپی برتھ ڈے ٹویو پیغامات جاری
کءجائیں گے اور ان کی ذاتی زندگی سے متعلقہ تفصیلات اور
ان کے قابل فخر کارناموں سے دنیا بھر میں آگاہی بھی دی جائے
گی ۔٭دنیا کے وہ تمام جو وفات پا چکے ہیں اور خصوصا دنیا
کے وہ تمام افراد جو دہشت گردی کا نشانہ بنے ہیں اور ان
کے لئے پیغام جاری کئے جائیں گے ۔
ANNIVERSERY
ہماری ویب
٭ہماری
ویب سائیڈ اب آپ کو بہت ساری بین الاقوامی معلومات کے لئے
بہت ساری ویب سائیڈ ڈھونڈنے کی ضرورت نہیں ،آُ ہماری ویب
سائیڈ پر ائیں بیک وقت ۔
٭پوری دنیا کے موسم کی تفصیلات ۔
٭پوری دنیا کے ٹائم اور ڈیٹ کی معلومات ۔
٭پوری دنیا کے مختلف ملکوں کے بارے میں تفصیلی معلومات ۔
٭اقوام متحدہ کے بینر تلے منائے جانے والے عالمی ایام ان
کی تفصٰلی فہرست اور ان کا مختصر بیک 4 گراﺅنڈ ۔
٭پوری دنیا کے قومی دن ۔
٭دنیا میں موجود انسان اور ان سے منسلک چیدہ چیدہ شعبہ جات
زندگی اور ان کے بارے میں تمام تفصیل اور بھی بہت کچھ