٭چائنا ٭
((CHINA))current,hour,international,news,agency |
ملک میں
موجود بے شمار شعبہ ہائے زندگی اپنے فرائض کی ادائیگی کرتے
ہوئے ملک وقوم کی ترقی میں انتہائی اہم رول ادا کر رہے ہیں،لیکن
آپ اس حقیقت سے بھی بخوبی آشنا ہیں،کہ ملکی حالات کیسے بھی
ہوں ،شعبہ صحافت اپنے فرائض کی ادائیگی میں کوئی کسر نہیں
اٹھا رکھتا ،اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرتا ،اور میڈیا
کے با خبر ذرائع دنیا بھر میں پیش آنے والے واقعات وحادثات
اور منقدہ تقریبات وغیرہ وغیرہ پر مشتمل لمحہ بہ لمحہ آپ کو
با خبر رکھتے ہیں،ہمارا ادارہ ان میں سے ایک ہے،جو خدمت میں
پيش پيش ہے،اپنے ان ہی فرائض کی ادائیگی یقینی بناتے ہوئے
تجربہ کار صحافیوں کی زیر سر پرستی ہم نے ایک ایسے خبر رساں
ادارہ کی بنیاد رکھ دی ہے ،جو نہ صرف نت نئی رپورٹس پر مبنی
خبروں کو تلاش کر کے پرنٹ والیکٹرونک میڈیا کی خدمت میں پیش
کرے گا ،بلکہ ساتھ ہی دور جدیدکے تمامتر تقاضے پورے کرتے ہوئے
،ٹیکنالوجیز کے انتہائی مثبت استعمال کے فروغ کے سلسلے میں
بھی اپنا کردار ادا کرے گا،اور ساتھ ہی ساتھ بے پناہ صلاحیتوں
کے حامل گمنام افراد کو تلاش کر کے منظرِ عام پر لائے گا،تاکہ
ان کی صلاحیتوں سے بھر پور فائدہ حاصل کیا جاسکے،اور ان کو
بھی عزّت واحترام کا وہ مقا م مل سکے جس کے وہ اہل ہیں۔ ہم
نے اپنے اس اہم ترین فریضے کی ادائیگی کے لئے جو خبر رساں
ادارہ قائم کیا ہے اس کا نام ((٭چائناکرنٹ آور انٹرنیشنل نیوزاجنسی،٭))
ترتيب ديا ہے کیونکہ٭چائنا٭واحد وہ ملک ہے ۔کہ ہر پاکستانی
کا دل اس کے ساتھ دھڑکتا ہے اور ہم سارے پاکستانی ٭چائنا٭
سے بے پناہ پیار کرتے ہیں۔اور جذباتی لگاوبھی رکھتے ہیں۔اس
ہی لئے ہم نے اپنے اس فریضے کی ادائیگی کے سلسلے میں خدمات
پیش کرنے کے لئے اپنے ادارہ کا نام ٭چائنا٭ترتیب دیا ہے(یقینا)ہماری
اس چھوٹی سی کوشش سے ٭پاک چائنا٭تعلّقات ،ذہنی ہم آہنگی ،اور
پیاراور محبت میں بے پناہ اضافہ ہوگا،جو ہمارے لئے باعث فخر
ہوگا۔
جناب عالیٰ!
عرض خدمت یہ ہے۔کہ ہم نے ((*چائنا ہاؤس*)) کے نام سے ایک ادارہ
کی بنیاد رکھی ہے ((*چائنا ہاؤس*))سے ہم ((اللہ تعالیٰ)) کے
فضل وکرم سے بیک وقت ((*بقا ء NGO ،NGO.JPWA*))اور ویکلی ایوننگرنیوز،ویکلی
حفاظت،ماہنامہ انٹرنیشنل بقاء ٹائمز،چائناChina ،خبر رساں
نیوز ایجنسی*))کا باقاعدہ آغاز کر چکے ہیں،دور جدید کے تمامتر
تقاضے پورے کرتے ہوئے ہم اپنی ٹیم کے ساتھ ملک وقوم وانسانیت
کی عملی خدمت کو اپنا شعار بناتے ہوئے انتہائی حوصلہ مندی
اور جذبۂ صادق کے ساتھ میدانِ عمل میں گامز ن ہوئے ہیں،((*چینی
کہاوت ہے))پہلا قدم اٹھانے سے ہی چا لیس ہزار میل کا فاصلہ
طے ہو تا ہے،بیٹھے رہنے سے کچھ حاصل نہیں ہوتا*)) یقیناً..یہی
حقیقت ہے،اور اس حقیقت کو سمجھتے ہوئے ہم نے پہلا قدم اٹھادیا
ہے اب مزید آگے سفر پر روانہ ہونے کے لئے ہمیں ضرورت ہے،آپ
کی آپ کے قیمتی وقت میں سے تھوڑے سے وقت کی،آپ کی خداداد صلاحیتوں
کی ،عملی تجربات سے بھر پوُر ماضی کی زندگی سے ،تجربات کی،تاکہ
آپ کے اُن تجربات کی روشنی میں انسانی بھلائی کے سفر کا آغاز
کیا جاسکے جس کی بنیاد روشن مستقبل کی ضمانت ہو،اور آپ کی
سر پرستی میں ہم دن رات انتھک محنت اور جدوجہد کر کے ملک وقوم
کی تعمیر وترقی میں اپنا فعال ،کردار جاری رکھ سکیں،جس کے
لئے آپ کی عملی شرکت ہمارے لئے انتہائی حوصلے کا باعث ہوگی،
اس لئے قلم اٹھائیے ؟..دیر نہیں کیجئے؟..((کیونکہ ‘‘دیر ہم
پہلے ہی بہت کر چکے ہیں ،))اور آپ اپنی زندگی کے تجربات ،یادگار
لمحوں پر مشتمل واقعات اور ملک وقوم کا مستقبل سنوارنے کے
لئے اپنے قیمتی مشورے اور تجاویز پر مبنی تحریریں،ہمیں فورًا
دیں اگر کسی وجہ سے خود تحریر کرنے سے قاصر ہیں،تو ہم لکھنے
کے لئے خدمات بھی فراہم کر سکتے ہیں ،
ہمارے ادارے کے ماتحت شائع ہونے والے اخبارات ورسائل میں تحریر
یں مستقلاً شائع کرائیں ((یقیناً))آپ کی پوری زندگی پر مشتمل
یہ تحریریں آنے والی نسلوں اور مستقبل کے معماروں کے لئے عظیم
رہنمائی کا باعث ہونگی اور ان سے مستفید ہونا قوم کا حق ہے،جسے
اُن تک پہچانا آپ کا فرض ہے،جس کے لئے ہمارا تعاوُن آپکے لئے
حاضر ہے،تو آئیے ہمارے پلیٹ فارم کو *JOIN *کیجئے،((آپکی آمد
کو خوش آمدید کھتے ہیں ))
جناب عالیٰ!
اللہ تعالیٰ نے آپ کو انتہائی عزّت
واحترام کا مقام عطاء فرمایا ہے،
یقیناً...یہ آپ کی یا آپ کے بزرگوں کی انتھک محنت ،جدو جہد
،اور نیکیوں کا صلہ ہے،
’’آپ کے ادارے کی کامیابی ہی آپ کی کامیابی ہے‘‘
جناب والا!
جیساکہ آپ بخوبی جانتے ہیں،کہ ملک میں موجود بیشمار شعبہ
ہائے زندگی اپنے فرائض کی ادائیگی کرتے ہوئے ملک وقوم کی
ترقی میں انتہائی اہم رول ادا کر رہے ہیں ،لیکن آپ اس حقیقت
سے بھی بخوبی آشنا ہیں،کہ ملکی حالات کیسے بھی ہوں ،شعبہ
صحافت اپنے فرائض کی ادائیگی میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھتا
،اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرتا ،اور میڈیا کے با
خبر ذرائع دنیا بھر میں پیش آنے والے واقعات وحادثات اور
منقدہ تقریبات وغیرہ وغیرہ پر مشتمل لمحہ بہ لمحہ آپ کو
باخبر رکھتے ہیں ،ہمارا ادارہ ان میں سے ایک ہے،جو خدمت
میں پیش پیش ہے،
اپنے انہی فرائض کی ادائیگی یقینی بناتے ہوئے ہم اپنے پلیٹ
فارم سے آپ سے مخاطب ہونے کی جسارت کر رہے ہیں،
ہمارا ادارہ بیک وقت ((انٹر نیشنل،نیشنل))اور مقامی خبروں
کو آپ تک پہونچانے کا بہتر ذریعہ ہے بلکہ سینئیر ترین اور
بیباک صحافیوں کی تجاویز اور آراء پر مشتمل مضامین کی مدد
سے ملکی نظم ونسق چلانے والے اداروں اور ان کے منتظمین کی
بھی رہنمائی کرتے ہیں،اور آپ کے تعاوُن سے آپ کے ساتھ منسلک
رہ کر مستقبل میں بھی ہر قسم کی رہنمائی کرتے رہیں گے ،مثبت
اور بیباکانہ انداز صحافت کی بناء پر روز بروز مقبولیت حاصل
کرتا ہوا،ہمارا ادارہ بیک وقت ملک کے قارئین کی توجہ اپنی
جانب مبذول کراتا ہوا ،اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے ،تیزی
سے مقبولیت کی سیڑھیاں چڑھتا ،ہمارا ادارہ اشتہارات کی تشہیر
کا بہترین ذریعہ ہے،ہم آپ کو بھی دعوت دیتے ہیں ،کہ آپ کسی
بھی قسم کے اشتہار کی اشاعت کے لئے ہمارے ادارے کا انتخاب
کریں،((یہ ہمارے لئے انتہائی حوصلے کاباعث ہوگا،اور آپ کے
لئے بہترین تشہیر کا سبب )) ملکی ترقی میں اپنا حصہ ڈالتے
ہوئے ،اور ہمارے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر آپ اپنے اشتہارات
کے ذریعے کروڑوں صارفین تک اپنا پیغام پہونچاسکتے ہیں ،اور
اس سلسلے میں ہمارا بھر پوُر تعاوُن آپ کے لئے موجود ہے،