سیلائن ڈِون
عجیب اور حیران کن نشے میں مبتلا
|
| ہالی ووڈ
فلم ٹائی ٹینک کا مشہورِ زمانہ گانا مائی ہارٹ وِل گو
آن گانے والی گلوکارہ سیلائن ڈِون جو تے خریدنے کی دیوانی
ہیں اور ان کے پاس مہنگے اور منفرد جوتوں کی تین ہزار
جوڑیاں موجود ہیں ۔ ڈِون کا کہنا ہے کہ جوتے خریدنے کا
شوق ان کے لیے نشے کی مانند ہے اور جس طرح نشے کے عادی
افراد ڈرگز خریدنے سے نہیں رک سکتے وہ بھی خو د کو جوتے
خریدنے سے نہیں روک سکتیں۔ ڈِون اس بات کو بھی تسلیم کرتی
ہیں کہ جتنے مہنگے جوتے خریدنا وہ اب افورڈ کرسکتیں ہیں
پہلے ان کے لیے یہ ممکن نہیں تھا کیونکہ ان کا بچپن تیرہ
بہن |
|
|
بھائیوں کے ساتھ ایک بہت ہی چھوٹے سے
گھر میں گزرا ہے جہاں انہوں نے انتہائی غربت کی زندگی
بسر کی۔ |
|
|
|
ہیما مالنی کا بیٹیوں کے ہمراہ خوبصورت
رقص |
ممبئی: بالی ووڈ ماضی
کی خوبصورت اداکارہ ہیما مالنی نے اپنی دونوں بیٹیوں کے
ہمراہ کلاسیکی رقص پیش کیا۔ بھارت کی ریاست جھاڑ کھنڈ
کے شہر رانچی میں پہلی بار خواتین کے حقوق کے بارے میں
شعور اجاگر کرنے کے لئے ''بیٹی کا سال'' منایا جا رہا
ہے۔ اس سلسلے میں ایک تقریب میں ہیما مالنی نے اپنی بیٹیوں
ایشا اور آہنا دیول کے ساتھ رقص کیا اور حاضرین کی بھر
پور داد وصول کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ہیما مالنی
نے کہا خواتین صرف خانہ داری نہیں بلکہ ہر کام کر سکتی
ہیں۔
|
|
|
|
|
دوستیاں ختم ہونے پر افسردہ اور پریشان
تھی |
اداکارہ وینا ملک کی
گمشدگی کا پتہ چل گیا، اشمیت پٹیل کے ساتھ تعلقات ختم
ہونے پر انہوں نے خود کو ہوٹل میں بند کر لیا تھا، اس
سے قبل وہ ان کے گھر میں تھیں ، نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے
ہوئے وینا ملک نے کہا کہ اس کی دو منگنیاں اور دو دوستیاں
ٹوٹ گئیں تھیں جس کے بعد وہ کافی افسردہ اور پریشان تھیں
، اشمیت پٹیل کے ساتھ ان کی دوستی ختم ہو گئی تھی جس پر
انہوں نے اشمیت پٹیل کا گھر چھوڑ کر اپنے آپ کو ایک ہوٹل
کے کمرے میں بند کر لیا تھا، اشمیت پٹیل سے دوستی ختم
کرنا بہت مشکل تھا اس لئے انہوں نے یہ قدم اٹھایا تھا
اور اب وہ ٹھیک ہیں۔
|
|
|
|
|
ڈرٹی پکچر کامیاب، ودیا بالن اور عمران
ہاشمی کی لاٹری نکل آئی |
بھارتی فلم ڈرٹی پکچر کامیاب کیا ہوئی ودیا بالن اور
عمران ہاشمی کی لاٹری نکل آئی۔ پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز
کی خواہش ہے ودیا اور عمران ان کی نئی فلم سائن کرلیں۔
ہوسکتا ہے آپ اس گانے کو با ر بار سن سن کر بور ہوگئے
ہوں مگر بھارت میں اس گانے اور فلم ڈرٹی پکچر نے جو
طوفان اٹھایا ہے وہ دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔ناظرین
تو ناظرین پروڈیوسر اور ڈائریکٹرکا حال یہ ہے کہ انھوں
نے اس فلم کو آئیڈیل بنالیا ہے۔ کچھ اطلاعات یہ بھی
ہیں کہ ڈرٹی پکچر کی کامیابی
|
|
|
کے بعد متعدد پروڈیوسر زاور ڈائریکٹرز
فلم کی چلبلی ہیروئن ودیا بالن اور عمران ہاشمی کے در
پر لائن لگائے کھڑے ہیں۔ان تمام پروڈیوسر ز کی دلی خواہش
ہے کہ ودیا اور عمران ان کی اگلی فلم سائن کرلیں اور وہ
بھی راتوں رات ڈھیر ساری دولت سمیٹنے میں کامیاب ہوجائیں۔
ادھر ودیا بالن ہیں کہ ان پروڈیوسرز کے آگے اپنا بھاؤ
بڑھانے میں لگی ہوئی ہیں،اب تک وہ صرف نو ون کلڈ جیسیکا
کے پروڈیوسر راج کمارگپتا ہی کو ملاقات کا ٹائم دے سکی
ہیں۔سنا ہے راج کمار گپتا نے ودیا کو منالیا ہے اپنی نئی
فلم گھن چکر کے لئے۔ گھن چکر کے ہیرو عمران ہاشمی ہی ہونگے
وہ ہی عمران ہاشمی جو مڈر، اور مڈر 2 کرچکے ہیں۔ |
|
|
|
اسلام آباد میں ہوا رنگا رنگ فیشن شو
|
وفاقی دارلحکومت میں منعقد کیے گئے فیشن شو میں معروف
ڈیزائنر کی نت نئی ملبوسات سے محفل میں رنگوں کی بہار
چھا گئی جس میں خوبصورت ماڈلز نے تیار کردہ دلکش اور
دلفریب ملبو سات پہن کر کیٹ واک کی۔ قوس قزاح کے رنگوں
کے رنگوں پر مشتمل ملبوسات کو دیکھ کر حاضرین کے چہرے
دیدنی تھے ۔ڈیزائنر کے مطابق انہوں نے مشرقی ملبوسات
کو مغربی رنگوں کا حسین امتزاج دینے کی کوشش کی ۔ شرکاء
کی تفریح کے لیے گائیکی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔
فیشن شو میں نوجوانوں اور غیر ملکی مہمانوں نے خاص دلچسپی
کا مظاہرہ کیا ۔
|
|
|
|
|
سابق مس وینزویلا انتقال کر گئیں |
کینسر کی بیماری سے اپنی لڑائی کو انہوں نے کتابی شکل
بھی دی۔چھاتی کے کینسر میں مبتلا سابق مس وینزویلا ایوا
اكوال انتقال کر گئی ہیں ان کی عمر اٹھائیس برس تھی۔ان
کے اہل خانہ نے بتایا ہے کہ امریکہ میں ہیوسٹن کے ایک
ہسپتال میں سنیچر کو ان کا انتقال ہوا۔کینسر کے مریضوں
کیلیے امدادی فیشن شوکافی اور کینسر کے تعلق پر تحقیقسنہ
دو ہزار میں ایوا اكوال کو مس وینزویلا منتخب کیا گیا
تھا۔ اسی سال وہ مس یونیورس مقابلے میں فائنل تک پہنچی
تھی۔ایوا نے ماڈل،
|
|
|
اداکارہ اور ٹی وی اینکر کے طور پر
بھی کام کیا۔ایوا کو وینزویلا میں چھاتی کے کینسر کے بارے
میں آگاہی پھیلانے کی وجہ سے کافی مقبولیت ملی۔کینسر کی
بیماری سے اپنی لڑائی کو انہوں نے کتابی شکل بھی دی۔اس
کتاب میں ان کے علاج کی تصاویر بھی چھاپی گئیں۔کتاب کا
عنوان تھا ’فیرا ڈی فوكو‘ یعنی آؤٹ آف فوکس۔ اس کتاب میں
ان کے اہل خانہ اور دوستوں کے ای میل میں شامل کی گئی
ہیں۔چھاتی کینسر کے علاج کے دوران ایوا کے تمام بال جھڑ
گئے تھے۔ |
|
|
|
بالی وڈ راؤنڈ اپ سننے کے لیے اوپر دیِ
گئے لنک کو کلک کیجیے۔ |
وینا ملک نے جب سے ہندوستان میں قدم رکھا ہے، خوابوں
کی دنیا کی بادشاہت اپنے ہاتھ سے نہیں جانے دی۔ کبھی
اشمت پٹیل کے ساتھ ان کا افئیر، کبھی مبینہ نیوڈ فوٹو
شوٹ تو کبھی شادی کے لیے ٹی وی پر شروع ہوئے ان کا ٹی
وی شو ’وینا کا سوائنمبر‘ نے ان کو بنائے رکھا۔ وینا
کے بارے میں سب سے تازہ ترین بات خبر ہے ان کا آئٹم
نمبر۔ ڈائریکٹر رومی جعفری کی آنے والی فلم ’ گلی گلی
میں چور ہے‘ میں وینا ملک ایک آئٹم نمبر کریں گی۔غور
طلب ہے کہ یہ آئٹم نمبر پہلے
|
|
|
ہالی وڈ اداکارہ نکول کڈمین کرنی والی
تھیں لیکن نکول کے اس گانے کو چھوڑنے پر یہ گانا وینا
کے ہاتھ لگ گیا۔ |
|
|
|
شاہ رخ پر سینتیس کلو کی کتاب |
شاہ رخ خان کے بارے میں باتیں شروع کرنا آسان ہے لیکن
ختم کرنا مشکل کام ہے اور ایسی شخصیت پر کتاب لکھنا
بھی کوئی معمولی بات نہیں ہے۔ شاہ رخ خان پر اب دنیا
کی مشہور کتاب ’اوپس‘چھپنے والی ہے۔ اس کتاب کی خاصیت
یہ ہے کہ اس کا وزن سینتیس کلوگرام ہو گا اور اس میں
آٹھ سو صفحات ہوں گے۔ اس کتاب میں شاہ رخ خان کی خود
کی نجی ڈائری میں لکھے ہوئے صفحات بھی شامل کیے جائیں
گے اور ساتھ ہی کچھ ایسی تصاویر بھی ہوں گی جنہیں آج
تک ان کے چاہنے
|
|
|
والوں نے نہیں دیکھا۔ان تصاویر میں
سے کچھ شاہ رخ کی خود کھینچی ہوئی ہیں۔ شاہ رخ کے علاوہ
جلد ہی آپ سچن تندولکر پر بھی ’اوپس‘ چھپنے کی تیاریاں
چل رہی ہیں۔ |
|
|
|
عمر کے ساتھ بڑھتے جان کی بائسپس |
سترہ دسمبر کو جان ابراہم انتالیس سال کے ہو گئے۔ جان
ابراہم کو ان کی کچھ فلموں میں ان کی جسامت کے لیے کافی
تعریفیں ملیں۔ بی بی سی بات کرتے ہوئے جان نے بتایا
کہ ان کی جسامت کے لیے ذمہ دار ہے ان کی زندگی کا ڈسپلن۔
انہوں نے کہا کہ وہ ہر روز ورزش کرتے ہیں، شراب اور
سگریٹ سے دور رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں کھانا
بہت پسند ہے اور جب ان کی کوئی بہت تعریف کرتا ہے تو
وہ کافی تکلیف محسوس کرتے ہیں انہیں یہ بات پسند نہیں
کہ لوگ ان کے بارے میں زیادہ باتیں کریں۔ وہ اتنے ہی
معمولی ہیں جتنا کہ کوئی بھی اور انسان۔
|
|
|
|
|
اس احساس کو کیا نام دوں، ابھیشیک بچن |
کل ممبئی میں میری ملاقات ہوئی ہوئی ابھیشک بچن سے،
جن کے گھر پچھلے دنوں ایک ننھی سی گڑیا کی پیدائش ہوئی۔
ابھیشک سے میں نے پوچھا کہ پاپا ہونے کا یہ احساس کیسا
ہے تو ان کا جواب تھا ’میں اسے لفظوں میں بیان نہیں
کر سکتا، بہت سارے لوگوں نے مجھ سے پوچھا کیسا لگ رہا
لیکن میں ابھی تک وہ الفاظ ہی نہیں ڈھونڈ پایا ہوں جو
اتنے خوبصورت احساس کو بیان کر سکیں۔ ایسا بھی نہیں
ہے کہ مجھے اب تک یقین نہ آیا ہو لیکن ابھی میں صرف
انتا ہی کہہ سکتا ہوں کہ میں بہت خوش ہوں۔
|
|
|
|