THU-22/12/2011

   
  

 

 

 

بین الاقوامی کھیلوں کی بحالی،چین کی ہاکی ٹیم پہنچ گئی

چین کی ہاکی ٹیم کی آمد کیساتھ پاکستان میں بین الاقوامی کھیلوں کی بحالی کا آغاز ہوگیا۔ چین کی ہاکی ٹیم پاکستان کے ساتھ چار ٹیسٹ میچوں پر مبنی سیریز کھیلے گی۔ سیریز کے پہلے دو میچز کراچی میں بدھ اور جمعرات کو کھیلے جائیں گے۔تیسرا میچ ہفتے کو فیصل آباد اور چوتھا وآخری میچ اتوار کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔ تمام میچز دوپہر دو بجے شروع ہوں گے اور گراؤنڈ میں

تماشائیوں کا داخلہ مفت ہوگا۔ملک میں کھیلوں کی سرگرمیوں کی بحالی کیلئے پاک ،چین سیریز حاصل ہے۔ سیریز کے کامیاب انعقاد سے دیگر غیر ملکی ٹیموں کی پاکستان آمد کی راہ ہموار ہوگی۔چینی ٹیم کی حفاظت کیلئے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔مہمان ٹیم کے ہمراہ کمانڈوز اور رینجرز تعینات ہوں گے اور تمام راستے عام ٹریفک کیلئے بند کردئیے جائیں گےکو بیحد اہمیت

ڈھاکا ٹیسٹ:کھانے کے وقفے پر پاکستان کے5 وکٹ پر386 رن

بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن کھانے کے وقفے پر پاکستان نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر تین سے چھیاسی رنز بنالئے۔ ڈھاکا میں میچ کے چوتھے دن پاکستان نے اپنی نامکمل اننگز پانچ وکٹوں کے نقصان پر دوسوستاسی رنز سے شروع کی۔ یونس خان اننچاس رنز پر الیاس سنی کی گیند پر مشفیق الرحیم کو کیچ دے بیٹھے اور ایک رن کی کمی سے نصف

سنچری نہ بناسکے۔کپتان مصباح الحق نے ستر رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔مصباح کو محموداللہ نے شاکب الحسن کی گیند پر کیچ کیا۔ اسد شفیق بیالیس اور عدنان اکمل دو رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔

محسن خان انگلینڈ کے خلاف سیریز میں بھی عبوری کوچ ہوں گے

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ ماہ انگلینڈ کے خلاف یواے ای میں سیریز کیلئے بھی محسن خان کو چیف کوچ برقراررکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی نے کہاہے کہ کوچنگ اسٹاف کا تقرر وہ خود نہیں کریں گے بلکہ ماہرین کی کمیٹی اس کیلئے کام کررہی ہے جسے انہوں نے قومی ٹیم کے مفاد میں بہترین کوچز کا انتخاب کرنے کو کہاہے تاہم اب تک کوچنگ اسٹاف کا ھی کوچ ا۔

فیصلہ نہیں ہوسکااس لئے محسن خان انگلینڈ کے خلاف یواے ای میں پاکستان کی ہوم سیریز برقراررہیں گے۔ بطور کوچ سری لنکا اور بنگلہ دیش کے بعد یہ محسن خان کی تیسری سیریز ہوگی۔ پی سی بی کی کمیٹی نے ملنے والی درخواستوں سے پانچ امیدواروں کے نام شارٹ لسٹ کئے ہیں جن سے انٹرویوز اورمالی امور طے ہونے کے بعدفیصلہ کیا جائے گمیں ب

اکستان 2011ء میں ون ڈے کرکٹ کی کامیاب ترین ٹی

دوہزارگیارہ میں ہوم گراؤنڈ پر ورلڈکپ جیت کر بھارت عالمی چیمپئن بن گیالیکن چوبیس فتوحات کے ساتھ پاکستان اس سال کی کامیاب ترین ٹیم ثابت ہوئی۔محمدحفیظ نے ہزاررنز مکمل کرنے کے ساتھ بتیس وکٹیں بھی لیں۔آیئے ذیل میں دوہزار گیارہ میں کھیلے گئے ایک روزہ میچوں کا مختصر جائزہ لیا جائے:۔ دوہزار گیارہ میں ہوم گراوٴنڈ پرورلڈکپ جیت کربھارت

دومیچ کم کھیلے لیکن تین زیادہ جیت لئے اور رخصت ہوتے سال میں بتیس اوڈی آئیز میں چوبیس فتوحات اور سات ناکامیوں کی بدولت ستترفیصداوسط سے پاکستان ٹیم سب سے کامیاب رہی۔ ویسٹ انڈیز اٹھائیس میچوں سترہ اورٹیسٹ رینکنگ میں نمبرون انگلینڈتیس ون ڈے میں سولہ ہارگیا۔ سب سے بڑااسکور پانچ وکٹوں کے نقصان پرچارسواٹھارہ رنز اندور میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کیخلاف بنایا۔اسی میچ میں وریندرسہواگ نے دوسوانیس رنز بناکر نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ بھارت کے ویراٹ کوہلی ایک ہزارتین سواکیاسی رنزکیساتھ کامیاب ترین بیٹسمین ثابت ہوئے۔کوہلی نے چارسنچریز بنائیں۔جوناتھن ٹروٹ،شین واٹسن،کمارسنگاکارا ، محمد حفیظ اور مہیلا جے ورد بھی کیلینڈر ایئرکے دوران ہزار رنز مکمل کرنے میں کامیاب رہے۔ محمدحفیظ بتیس وکٹیں لیکرسال کے بہترین آل راوٴنڈرقرار پائے۔ حفیظ نے اس سال پاکستان کی جانب سے سب سے بڑا انفرادی اسکور ایک سوانتالیس رنز بھی بنایا۔سری لنکا کے لاستھ مالنگاچوبیس میچوں میں اڑتالیس وکٹیں لیکربہترین بولررہے۔ شاہدآفریدی نے پینتالیس کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔کیمرروچ،مچل جونسن ، لاستھ مالنگا اورکرس ووکس اننگز میں چھ وکٹوں کی بہترین کارکردگی پیش کرنے میں کامیاب ہوئے لیکن شاہد آفریدی چار مرتبہ پانچ وکٹیں لیکر ان پر بازی لے گئے۔ آسٹریلیا کے بریڈہیڈن چوبیس میچوں میں پینتیس کیچز اور دو اسٹمپڈسمیت سینتیس شکارکرکے کامیاب وکٹ کیپر ثابت ہوئے۔میچ میں پانچ شکارکی بہترین کارکردگی میں کیوی برینڈن مک کلم کے ہم پلہ افغان محمدشہزاد بھی رہے

فٹبال گراؤنڈ میں بھگدڑ، 4 زخمی

لندن: امریکی ریاست ٹیکساس کے فٹبال گراؤنڈ میں اس وقت بھگدڑ مچ گئی جب ایک بے قابو چھکڑا وہاں پر موجود لوگوں پر چڑھ دوڑا۔ رپورٹ کے مطابق کاؤ بوائز اسٹیڈیم میں فٹبال میچ کی تیاریوں کا جائزہ لیا جا رہا تھا۔ گراؤنڈ مین کے زیر استعمال چھکڑے کی بریک نے کام کرنا چھوڑ دیا جس پر اس چھوٹی سی گاڑی نے بڑے بڑے کام دکھانا شروع کر دیے۔ بے قابو گاڑی نے کوچ سمیت چار افراد کو کچل ڈالا جس سے وہ زخمی ہوگئے۔ انہیں فوری طور پر طبی امداد دی گئی۔