تعارف بقاء
بقاءایک غیر سرکاری غیر سیاسی ایسا فلاحی ادارہ ہے جو " خلق خدا" کی عملی خدمت کے نصب العین کو انتہائی لائحہ عمل اختیار کرتے ہوئے اپنی مدد آپکے حقیقی جذبہ کے تحت جذبہ و جنون اور محنت کے ہتھیار سے لیں انتہائی مخلص ،بالکل نئے گروہ کی صورت میں صحیح حقدار تک حق کی بروقت ادائیگی اور صحیح پیمانے پر تقسیم کے عمل کو یقینی بنانے کیلئے قائم کیا گیا ہے۔
محترم۔۔۔۔محترمہ۔۔۔
آپ اس امر سے بخوبی واقف ہیں اور تاریخ گواہ ہے کہ قوموں کے عروج و زوال ترقی و تنزلی ،تابناک یا تاریک مستقبل کا انحصار نئی نسل پر ہوتا ہے جو ملک کی جغرافیائی و نظریاتی سر حدوں کی محافظ اور مستقبل کی معمار ہوا کرتی ہے اسی بناءپر (قائد اعظم)نے اسے ملک و قوم کی شہ رگ قرار دیا اور (علامہ اقبال)نے اسے شاہین کہا،انہی نونہالوں کو صحیح سمت میں رہنمائی کی ضرورت ہے ،ضرورت اس امر کی ہے کہ ان نونہالان وطن کی ذہنی نشونما اسطرح کی جائے کہ وہ دنیا کی تیز رفتار زندگی میں انتہائی جدید ٹیکنالوجیز کی مدد سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں ،ماضی میں جو کچھ ہوا اس سے سبق حاصل کرنے کی ضرورت ہے مملکت خداداد کے قیام سے آج تک نوجوانوں کے مستقبل کی کوئی ٹھوس منصوبہ بندی نہیں کی گئی ،فرزندان قوم کی رہنمائی کی بجائے انہیں اپنے ذاتی مقاصد کے حصول کی خاطر غیر تعلیمی سرگرمیوں میں بھی مشغول کر دیا گیا اسطرح کی لاتعداد وجوہات ہیں ،جس کی بناءپر ہمارا تعلیمی نظام بے انتہاءٹیلنٹ ہونے کے باوجود متوقع نتائج حاصل نہیں کر سکا،لےکن ہمت وحوصلہ ہارنے کی بجائے ہم ایک نئے عز م کے ساتھ اگر یہ عہد کر لیں کہ ماضی کی تمام تر غلطیوں کا ازالہ کرتے ہوئے دن رات کی انتھک محنت سے آپس میں متحد ہو کر ہمیں نئی تاریخ رقم کرنی ہے ،تو ((انشاءاللہ ))کامیابیاں ہمارے قدم چومیںگی ،اس جدو جہد میں ہر فرد وادارے کو اپنی صلاحیتیں اور وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ،شامل ہونا چاہئے یہی ذمہ داری محسوس کرتے ہوئے " بقائ" نے اپنے حصہ کا کام اپنے ذمہ لیتے ہوئے جہالت کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے ،
پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار:
ناخواندگی جیسے انتہائی بنیادی اہمیت کے حامل اور گھمبیر مسئلے سے ہمےشہ ہمےشہ کے لئے ملک وقوم کو نجات دلانے کا تہیہ کر لیا ہے،اور اس مسئلے کے عملاً حل کے لئے انتہائی ٹھوس اور تیز رفتار تدابیر پر مشتمل ((اپنی مدد آپ ))لائحہ عمل ترتیب دیا جا رہا ہے(چائنا کے باہمی اشتراک اور ماہنامہ (انٹرنیشنل بقاء ٹائمز،، حفاظت نےوز ،ایوننگرنیوز )کے باہمی تعاون سے تعلیم کو عام کرنے کے لئے سماجی و صحافتی اداروں کامشترکہ پروجیکٹ (ٹیلنٹ ہنٹ)شروع کیا جا رہا ہے ،
نہیں تیرا نشےمن قصر سلطانی کے گنبد پر ٭٭توشا ہين ہےبسير اکر پہاڑوں کی چٹانوں پر
جس کی مدد سے انتہائی تےز رفتار تدابےر اختیار کرتے ہوئے نہ صرف وطن عزیز میں ناخواندگی کے خلاف جہاد کےا جائے گا،بلکہ جو ادارے اور شخصیات تعلیمی میدان میں مثبت کاوشوںمیں مصروف ہیں،ان کی بھر پور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کو درپیش ہر قسم کے چھوٹے بڑے مسائل کے حل میں مدد فراہم کی جائےگی۔
ان کی سچی اور پر خلوص کاوشوں کو دوسروں کے لئے مشعل راہ بنایا جا سکے اس سلسلے کا باقاعدہ عملی طور پر آغاز کرتے ہوئے۔
ا بتدا ئی مرحلے میں (اپنی مدد آپ کے تحت)
200 اسکولز کے تعلیمی اداروں سے وابستہ تقریباً ایک لاکھ طلباءکی بہترین جدید پیمانے پر تعلیمی نشونما کے لئے پلاننگ ترتیب دی جا رہی ہے۔
جس کے تحت ٭٭٭
٭ممبر اداروں سے وابستہ افراد کیلئے وقتاً فو قتاً مختلف بیماریوں سے متعلق فری میڈیکل کیمپ لگائے جائیں گے۔
٭ممبر اداروں کے بین الاقوامی اقدامات میں شمولیت کیلئے عالمی ایام منانے کا اہتمام کیا جائے گا ،جس کی میڈیا پر بھر پور تشہیر بھی کی جائیگی۔
٭ممبر اداروں سے وابستہ اساتذة کیلئے وقتاً فوقتاً بہتر کارکردگی پر تعریفی شیلڈز واسناد پروگرامز کا اہتمام کیا جائے گا۔
٭ممبر اداروں کیلئے ایڈیشن کی ایک اعزازی کاپی انتظامیہ کیلئے اور ایک لائبریری کے لئے دی جائے گی۔
٭ممبر اداروں کیلئے ایڈیشن میں ہر ہفتے ایک پینل اشتہار شائع کیا جائے گا جسکے ذریعے نہ صرف انکی صلا حیتیں متعارف ہوں گی بلکہ جلا بھی پائیں گی۔
٭ممبرداروں کےلئے غیر نصابی سرگرمیوں کے تحت آل پاکستان ٹورزکا اہتمام کیا جائے گا۔
٭ماحولیات کی بہتری کے لئے ممبر اداروں سے وابستہ طلباءو اساتذہ کی مدد سے مختلف اقدامات یقینی بنائے جائیں گے۔
٭اسکے علاوہ٭٭
٭وقت کی قدر و قیمت اجاگر کرنے کیلئے ممبر ز اداروں کے تعاون سے شہری سطح پر تحریک شروع کی جائے گی۔
٭سوک سینس کے شعور کو اجاگر کرنے کیلئے وقتاً فوقتاً پروگرامز ترتیب دیئے جائیں گے۔
٭کمپیوٹر کی تعلیم سب کے لئے بالکل پرائمری سطح پر گھر گھر تک پہنچانے کا اہتمام کیا جائے گا اور کمپیوٹر کے مثبت وفائدہ مند استعمال کی جانب راغب کیا جائے گا۔
٭خودکش اشیاءخصوصاً ،مضر صحت اشیاءسے بچاوکیلئے عملی تدابیر اختیار کی جائیں گی۔
٭ممبر اداروں کے لئے مختلف اہم مواقع پر سال میں کم از کم چھ عدد پروگرامز تشکیل دئیے جائیں گے۔
٭غیر نصابی سرگرمیوں کے تحت ممبر اداروں کیلئے پکنکس کا اہتمام کیا جائے گا جسکے ذریعے مختلف معلوماتی پروگرامز ترتیب دیئے جائیں گے۔

٭چائیلڈ لیبر کی تعلیم و روزگار کا انتظام کیا جائے گا۔
٭9 نومبر سے 20 نومبر عشرہ شاہین کا اہتما م کیا جائے گا۔
٭ابتدائی قانونی سمجھ بوجھ سے متعلقہ قوانین سے آگاہی یقینی بنائی جائے گی۔
٭ممبر اداروں کے طلباء کے لئے فرسٹ اےڈ ٹرےننگ کا اہتمام کےا جائے گا۔
٭ادارے کے طلباءکی نصابی وغےر نصابی شعبوں میں استعداد بڑھانے کے لئے ٹےلنٹ کلب تشکےل دیا گیا ہے۔
٭ٹیلنٹ کلب کے ممبران کو وقتاً فوقتاً الےکٹرونک وپرنٹ میڈیا پر متعارف کرایا جائے گا۔
٭وقتاً فوقتاً مشہور ومعروف شخصیات ٹیلنٹ کلب کے ممبران کے درمیان موجود ہونگی۔
٭ٹیلنٹ کلب کے ممبر طلباء کے لئے مختلف اسکالر شپ اسکےمز وضح کی جائینگی۔
ٹیلنٹ ہنٹ کی خصوصیات
اپنی نوعیت کا واحد ایڈیشن ہے جو نہ صرف تعلیمی خبروں، رپورٹوں ،مشوروں پر مشتمل ہے بلکہ اس کے ذریعے مختلف کورسز بھی ترتیب دیئے جائیں گے اس کے ذریعے نجی و سرکاری تعلیمی اداروںاور شخصیات کی سرگرمیوں کی تفصیل ایک ہی وقت میں ملک کے کونے کونے تک پہنچائی جائے گی ،مزید اپنے ممبرز اسکولز کیلئے مختلف قسم کے کورسز ترتیب دیئے ہیں ،رابطوں کو مزید بہتر اور کامیاب کرنے کے لئے مختلف
اقدامات کئے جائیں گے ہر ممبر تعلیمی ا دارے کو ایک پریس ریلیز بکس فراہم کیا جائے گا ،تاکہ ادارے اپنی پریس کوریج کیلئے مواد با آسانی دے سکیں ہر ممبر تعلیمی ادارے سے وابستہ ایک طالب علم کو رپورٹر تعینات کیا جائے گا جسے باقائدہ رپورٹنگ کی ٹریننگ بھی دی جائے گی ،یہ سب کچھ آپ ہی کے تعاون سے ممکن ہے ،اس کے لئے ضرورت ہے " بقائ" کو آپ کی خدا داد صلاحیتوں کی ،آپ کے قیمتی وقت میں سے بہت تھوڑے سے وقت کی اور (اللہ تعالیٰ)نے جن نعمتوں سے آپ کو نوازا ہے ،ان میں سے بہت معمولی سی مدد کی ،
٭آئیں ہم سب مل کر اپنے آنے والے کل اور مستقبل کی فکر کریں ،اور اسے خوب سے خوب تر بنائیں ٭
٭٭٭٭ہم روپ گلستاں کا اس طرح نکھارےں گے ٭٭٭ہرپھول کھلائےنگے ہر نقش ابھاریں گے٭٭٭٭